جموئی ،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہارمیں ضلع جموئی کے سکندرا تھانہ علاقہ کے لاہیلا گاؤں کے نزدیک آج صبح ایک ٹرک اور کار کے درمیان ہوئے آپسی تصادم کے نتیجے میں چار خواتین سمیت چھ افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ کار میں سوار افرادنوزائدہ بچے کاعلاج کرانے کے لئے لکھی سرائے ضلع کے تہراری گاؤں سے سکندرا جارہے تھے اسی دوران لاہیلا گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکرماردی ۔ اس حادثے میں کارمیں سوار ساوتری دیوی(32)، ارچنا کماری (26)، سیمادیوی (32)، انجنا کماری(33)،نواس پانڈے (34)اور وپل کمار(28)کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جموئی صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔